• KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
  • KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
Live Election 2024

کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں مسترد

شائع February 27, 2024

الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 237 سے امیدوار ظہور الدین، این اے 239 سے محمد یاسر اور این اے 241 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی اسمبلی کی ان تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025