• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

بابر اعظم کی شاندار سنچری، زلمی کا یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف

شائع February 26, 2024
بابر اعظم نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی جاری رکھا — فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی جاری رکھا — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا۔

صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور 77 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد صائم ایوب 38 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی جاری رکھا اور پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور 111 کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

ان کی 63 گیندوں کی اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024