• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Election 2024

ماضی میں جب عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوا تو ملک دو ٹکڑے ہوا، سراج الحق

شائع February 26, 2024

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ماضی میں جب عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوا تو ملک دو ٹکڑے ہوا ہے۔

اسلام آباد میں جمہوریت بچاؤ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب یہاں جمہوریت کے فروغ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، 8 فروری کوعوام نے ووٹ دیے مگر نتیجہ ان کی خواہشات پر مبنی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ رہی سہی جمہوریت 8 فروری کے عام انتخابات میں بہہ گئی ہے، یہ مسئلہ ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے، عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

سراج الحق نے سوال کیا کہ پہلے سے اگر تقسیم کا فارمولہ موجود تھا تو عوام کے ساتھ مذاق کیوں کیا گیا؟

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024