• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

چوتھا ٹیسٹ: بھارت کی انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست، سیریز میں فیصلہ کن برتری

شائع February 26, 2024
کپتان روہت شرما نے 55 اور شُبمن گل نے 52 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی — فوٹو: بی سی سی آئی
کپتان روہت شرما نے 55 اور شُبمن گل نے 52 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی — فوٹو: بی سی سی آئی

بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

192 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت نے چوتھے دن دوسری نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے 40 رنز سے شروع کی اور 5 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔

کپتان روہت شرما نے 55 اور شُبمن گل نے 52 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے شعیب بشیر نے 3 جبکہ جو روٹ اور ٹام ہارٹلے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جو روٹ کے ناقابل شکست 122 کی بدولت 353 رنز بنائے تھے، جبکہ دوسری اننگز میں زیک کرولی کے علاوہ اس کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا تھا اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں دھروو جوریل کے 90 اور یاشسوی جیسوال کے 73 رنز کے باعث 307 رنز اسکور کیے تھے۔

بھارت کے دھروو جوریل عمدہ بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024