• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان پر نہ آنے کا خدشہ

شائع February 26, 2024
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہونے کا امکان ہے — فائل فوٹو: اے پی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہونے کا امکان ہے — فائل فوٹو: اے پی

دورہ پاکستان کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخیں متصادم ہیں اور نیوزی لینڈ اپنے کئی اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگی کیونکہ اس کے زیادہ تر کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔

کین ولیمسن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، راچن رویندرا، ٹرینٹ بولٹ، گلین فلپس سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کا بھارتی لیگ میں معاہدہ ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ آئی پی ایل 22 مارچ سے شیڈول ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025