• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

22 سال کے لڑکے آج بھی مجھے شادی کیلئے پروپوز کرتے ہیں، صبا فیصل

شائع February 26, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ آج بھی 22 سال کے لڑکے انہیں میسج کے ذریعے پروپوز کرتے ہیں کہ ’اگر میں شادی کے لیے ہاں کہوں تو وہ آج ہی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر میرا ہاتھ مانگنے آجائیں‘۔

صبا فیصل نے ’ٹی وی ون‘ کے پروگرام میں شرکت کی، اس دوران نامور میزبان نادیہ خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ کی کبھی ایسے مداح سے ملاقات ہوئی جو آپ کو پاگل پن کی حد تک پسند کرتا ہو؟‘ جس پر صبا فیصل نے کہا کہ انہیں آج بھی ایسے مداحوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں۔

صبا فیصل نے کہا کہ ’مجھے آج بھی میسجز آتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ میں 22 سال کا ہوں، اگر آپ ہاں کہیں تو آج ہی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کا ہاتھ مانگنے آجاؤں۔‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟‘

صبا فیصل نے کہا کہ یہ میسجز دیکھ کر ان کے شوہر ہنستے ہیں، اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل سے ان کی شادی کو 40 سال ہوچکے ہیں لیکن آج بھی ان کے شوہر پیغامات کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ’

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024