میرے دل، چیمبر کے دروازے اپوزیشن کیلئے بھی ہر وقت کھلے ہیں، مریم نواز
ملک کی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، میرےدل، چیمبر کے دروازے اپوزیشن ارکان کےلیے بھی ہر وقت موجود ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق جس نے ووٹ دیا اور جس نے نہیں دیا، سب کی وزیراعلی ہوں، اپوزیشن میری تقریر کے دوران احتجاج کرتی تو مجھے خوشی ہوتی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن موجود ہوتی تو میری تقریر میں شور شرابہ کرتی، ایوان جمہوریت کا پرچم سربلند رکھے گا، تمام مشکلات کے باوجود میدان نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہوناچاہیےتھا، امید ہے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر جمہوری عمل کو برقرار رکھیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہونا چاہیے تھا، افسوس ہے کہ اپوزیشن کے فاضل ارکان یہاں موجود نہیں ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ قدرت کانظام پہلے مشکلات پھر کامیابیوں سے گزارتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی جماعت میں موجود قدآور شخصیات کی کارکردگی سے ہے، نوازشریف کو پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی صورت تہذیب اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔