مریم نواز پنجاب میں خدمت کے سب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جا رہی ہیں، رانا ثنا اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے سب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جا رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی قائم خدمت کی روایت کو آگے لے کر بڑھیں گی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب قوم کےخادم کی راویت قائم کی، پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خدمت کا منصب ہے، فخر ہے، ہم اس تاریخی لمحےکا حصہ ہیں، وزیراعلی خدمت کا منصب ہے۔