• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 490 پوائنٹس کا اضافہ

شائع February 26, 2024
— فائل: کینوا
— فائل: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 490 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 63 ہزار 717 تک جاپہنچا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 815 پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا کہ اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی نئے حکومتی ڈھانچے کے حوالے سے وضاحت کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی انڈیکس میں 901 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

اسی طرح 21 فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا تھا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1094 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت کی تشکیل پر اتفاق کی خبروں کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی انہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر یوسف ایم فاروق نے نوٹ کیا تھا کہ نئی حکومت کے حوالے سے گزشتہ رات صورتحال واضح ہونے کے بعد اسٹاک ایکسیچنج کا آغاز مثبت ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024