• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست

شائع February 25, 2024
ملتان کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا — فوٹو: پی ایس ایل
ملتان کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا — فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرا دیا۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان کو بلے باز ی کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جب کہ کپتان محمد رضوان نے 51 رنز بنائے۔

اس طرح ملتان سلطانز نے جیت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181 رنز کا ہدف دیا کوئٹہ کے محمد عامر 2 وکٹیں لے کر ٹاپ باؤلر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔

42 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد خواجہ نافع اور کپتان رائلی روسوو نے ٹیم کو سنبھالا اور بالترتیب 36 اور 30 رنز بنا کر ٹیم کی فتح کی امید روشن کی۔

تاہم دونوں کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے ہی کوئٹہ کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں سے گرنے کے باعث کامیابی سے ہدف کا تعاقب نہ کر سکی۔

سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کی وجہ سے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بلے بازی کے لیے کریز پر نہ آئے اور یوں کوئٹہ کو 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے جبکہ کوئٹہ کو لگاتار تین میچز میں فتح کے بعد شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔

ملتان کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آفتاب ابراہیم 2 اور اسامہ میر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

ملتان سلطانز:

محمد رضوان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024