• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

راولپنڈی: شہریوں پر پولیس کے تشدد کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی گرفتار

شائع February 25, 2024
وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو چھت پر پتنگ باز کو پروٹول دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے—فوٹو:ڈان نیوز
وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو چھت پر پتنگ باز کو پروٹول دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے—فوٹو:ڈان نیوز

راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپیٹل پولیس افسر (سی پی او) کے حکم پر تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کو معطل کر کےگرفتار کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راولپنڈی پولیس کے ملازمین کو چھت پر پتنگ باز کو پروٹول دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے۔

تھانہ وارث خان میں اے ایس آئی نے پتنگ باز پر تھانہ میں بدترین تشدد کیا, دوسری جانب تھانہ صادق آباد، تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقوں میں بھی ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے پتنگ بازوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔

گرفتار نوجوانوں نے تھانوں کے اندر سے پتنگ لینے کا بھی ’انکشاف‘ کیا، گرفتار ملزمان نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پتنگ کی خطرناک ڈور تھانوں سے لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025