• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

’زمبابر‘ کا نعرہ لگانے والے شائقین پر بابر اعظم غصہ ہوگئے

شائع February 25, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں پاکستان سپر لیگ میچ کے دوران شائقین کی نعرے بازی کے دوران کپتان غصہ ہوگئے۔

23 فروری کی رات ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل کے میچ کے دوران جب پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری تھی تو بابر اعظم اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھے تھے۔

اس دوران شائقین ’زمبابر‘ کے نعرے لگاتے رہے جو کہ سابق پاکستانی کپتان کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے انہیں پانی کی بوتل سے مارنے کا اشارہ کیا۔

بابر کے غصے میں ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ مداح زمبابر کے نعرے لگا کر اسٹار کرکٹر کو چھیڑ رہے ہیں جس کے بعد بابر اعظم انہیں قریب آنے کا اشارہ کرتے ہیں۔

اس کے بعد بابر پانی کی بوتل اٹھاتے ہے اور نعرے بازی کرنے والے شائقین پر بوتل پھینکنے کا اشارہ کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض شائقین یہ الزام لگاتے ہیں کہ بابر اعظم صرف زمبابوے جیسی دیگر چھوٹی ٹیموں کے خلاف بڑے اسکور کرسکتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ان شائقین کی جانب سے انہیں ’زمبابر‘ پکارا جاتا ہے۔

بابر کی قیادت میں پشاور نے پی ایس ایل 2024 کے 9ویں میچ میں ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024