• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ملک احمد خان نے بطور پنجاب اسمبلی اسپیکر حلف اٹھا لیا

شائع February 24, 2024
—اسکرین شاٹ/ ڈان نیوز
—اسکرین شاٹ/ ڈان نیوز

مسلم لیگ(ن) کے ملک احمد خان نے بطور پر پنجاب اسمبلی اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد ملک احمد خان نے اپنی نشست سنبھالی، وہ ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیں گے اور ایوان کی مزید کارروائی چلائیں گے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 33منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اور مریم نواز کے ایوان میں آتے ہی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ملک احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے، اجلاس میں 16 ارکان غیر حاضر بھی رہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024