• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm

فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے

شائع February 24, 2024
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل کے حوالے سے ایک جعلی اسکرین شاٹ پھیلا کر دعویٰ کیا گیا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جا رہی ہے۔

تاہم یہ دعویٰ جھوٹا تھا، گوگل نے وضاحت کی ہے کہ جی میل کو بند نہیں کیا جا رہا، ای میل کی سروس بلا تعطل جاری رہیں گی۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے جعلی اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جی میل کا لوگو دکھائی دیا اور اس میں دعویٰ کیا گیا کہ جی میل کی سروس یکم اگست 2024 کو بند کی جائے گی۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق مذکورہ جعلی اسکرین شاٹ کو 10 لاکھ بار دیکھا گیا اور ہزاروں افراد نے اسے شیئر کیا، بعض صارفین نے اسے مزاحیہ سمجھ کر شیئر کیا اور بعض نے اسے حقیقت سمجھ کر شیئر کیا۔

جھوٹا اسکرین شاٹ پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں جی میل سروسز استعمال کرنے والے کروڑوں افراد پریشان ہوگئے، تاہم گوگل نے جلد ہی اپنا بیان جاری کیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق جی میل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ای میل سروسز بلا تعطل جاری رکھنے کی تصدیق کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024