• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بل گیٹس، مارک زکربرگ کی شرکت کی افواہیں

شائع February 23, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے علاوہ دنیا کی اہم نامور شخصیات بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی منگیتر رادھیکا مرچنٹ سے 12 جولائی 2024 کو ہوگی۔

دونوں کی منگنی کی تقریب 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوئی تھی، اننت امبانی مکیش اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا سلسلہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہے گا جہاں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب میں معروف عالمی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم مہمانوں کی فہرست کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں، تقریب میں صنعتکار، سیاسی رہنما اور نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، ان کی سابق اہلیہ اہلیہ میلنڈا، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024