کراچی: فوڈ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر
کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب فوڈ فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق رات گئے نیشنل ہائی وے رزاق آباد کے قریب فوڈ فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کردی اور چار سے پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 5 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گودام میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔