پرتھ آئندہ سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ سے محروم

پرتھ: دنیا کی تیز ترین وکٹ پرتھ دو ہزار چودہ۔پندرہ کے آسٹریلین سمر سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ سے محروم ہو گئی ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے اگلے سال کے آخر میں شروع ہونے والے دورہ ہندوستان میں پرتھ میں ٹیسٹ میچ نہ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکتو جیمز سدر لینڈ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے 2015 میں شیڈول ورلڈ اور شیڈول کی نوعیت کے باعث کچھ ریاستوں کو ٹیسٹ میچز نہ ملنے سے مایوسی ہو گی۔
واضح رہے کہ 1974 سے اب تک ہر سال پرتھ کے مقام پر مستقل ٹیسٹ میچز کا انعقاد ہوتا رہا ہے لیکن یہ 40 سال میں پہلا موقع ہو گا جب دنیا کی تیز ترین وکٹوں میں سے ایک پر ٹیسٹ میچ منعقد نہیں ہو سکے گا۔
ہندوستان کو 2014-15 کے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اور پرتھ کی جگہ اس دفعہ برسبین، ایڈیلیڈ، میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ مچیز کی نمائندگی کریں گے۔
تاہم ٹیسٹ میچز کی نما$ندگی نہ دینے کی کسر پرتھ کو چار ایک روزہ میچز کی صورت میں پوری کی گئی ہے۔
سدر لینڈ نے کہا کہ حالانکہ واکا گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کر سکے گا لیکن اس کی جگہ اسے ہندوستان اور انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر چار میچز کی میزبانی ملے گی۔
پرتھ پر آسٹریلین ٹیم ایشیائی حریفوں پر وکٹ میں باوئنس اور تیز رفتاری کے باعث حاوی رہتی ہیں اور دو ہزار بارہ میں ہندوستان کو اس وینیو پر اننگز کی شکست سہنا پڑی تھی۔
اس تناظر میں پرتھ میں ٹیسٹ میزبان ٹیم کیلیئے بھی فائندہ مند ہوتا تاہم ایک چھوٹے ٹیسٹ سیزن کے باعث پرتھ کو وینیوز کی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، پرتھ مختصر دورانیہ کی کرکٹ کے چار میچز کی میزبانی اس سیزن میں کرے گا جس کے بعد فروری مارچ دو ہزار پندرہ میں ورلڈ کپ کا انعقاد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔