• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ کو لگاتار دوسری شکست، گلیڈی ایٹرز 3 وکٹوں سے کامیاب

شائع February 22, 2024
جیسن روئے نے 18 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
جیسن روئے نے 18 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو صرف تین اوورز میں 29 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی مرحلے پر جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ایلکس ہیلز 9 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد عقیل حسین کی وکٹ بن گئے۔

ایلکس ہیلز نے 9 گیندوں پر 21 رنز کی مختصر جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
ایلکس ہیلز نے 9 گیندوں پر 21 رنز کی مختصر جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

اس مرحلے پر کولن منرو کا ساتھ دینے آغا سلمان آئے اور دونوں ملک کر اسکور کو 69 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر ابرار نے 20 رنز بنانے والے منرو کو پویلین چلتا کردیا۔

تاہم یونائیٹڈ کو بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب محمد حسنین نے یونائیٹڈ کے کپتان کی اننگز کا صرف 2 رنز پر خاتمہ کردیا۔

ابھی یونائیٹڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ عقیل حسین نے دوسری وکٹ لیتے ہوئے اعظم خان کا کام بھی تمام کردیا۔

ویسٹ انڈیز سے آئے عقیل حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
ویسٹ انڈیز سے آئے عقیل حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

آغا سلمان نے دوسرا اینڈ سنبھالے ہوئے تھا اور ایک اور بڑی اننگز کھیلنے کے لیے پراعتماد نظر آتے تھے لیکن ابرار نے 23 گیندوں پر 33 رنز بنانے والے آغا کی وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو پانچویں کامیابی دلا دی جبکہ عماد وسیم بھی صرف 9 رنز بنا سکے۔

جورڈن کوکس نے 19 اور فہیم اشرف نے 20 رنز کی باریاں کھیلیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد نے تین، تین جبکہ عقیل حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

گلیڈ ایٹرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو جیسن روئے نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن نسیم شاہ نے اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر سعود شکیل کو پویلین لوٹا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز رومان رئیس کے بولڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز رومان رئیس کے بولڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ میچ کے ہیرو خواجہ نافع اس مربتہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 9 رنز بنا کر روما رئیس کو وکٹ دے بیٹھے۔

انگلش بلے باز روئے نے 18 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنا کر اسکور کو 51 تک پہنچایا ہی تھا کہ نوجوان عبید شاہ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف ایک رن بنا کر شاداب خان کی وکٹ بن گئے۔

54 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد میچ یونائیٹڈ کے حق میں جاتا محسوس ہو رہا تھا لیکن اس مرحلے پر کپتان رائلی روسو اور شرفین ردرفورڈ ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 62 رنز کی فتح گر شراکت قائم کرتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری رکھی لیکن نسیم شاہ نے اپنے اسپیل کی آخری گیند پر 29 رنز بنانے والے ردرفورڈ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے بعد یونائیٹڈ نے عقیل حسین اور محمد وسیم جونیئر کی وکٹ حاصل کیں لیکن رائلی روسو نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے محمد عامر کے ہمراہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

گلیڈی ایٹرز نے 10 گیندوں قبل ہی 139 رنز کا ہدف حاصل کر کے میچ میں 3 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی، روسو 34 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

رائلی روسو کو ان کی ذمے دارانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024