• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
Live Election 2024

اپنے بیان میں چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا، سابق کمشنر راولپنڈی

شائع February 22, 2024

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اپنے بیان میں چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس رہنما کے مطابق اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر منصوبہ ترتیب دیاگیا اور اس سیاسی رہنما کے مطابق منصوبے کو سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا اور منصوبے کے مطابق خودکشی اور پھانسی پر لٹکادو جیسے جذباتی جملے کہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آر او دھاندلی جیسے کسی بھی عمل میں ملوث نہیں تھا، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024