• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

بوس و کنار کے مناظر پر پہلے بیوی ناراض ہوتی تھیں، اب نہیں، عمران ہاشمی

شائع February 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے سیریل کسر کہلانے والے اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں رومانوی اور بوس و کنار کے مناظر فلمانے پر ان کی اہلیہ پروین شاہانی ہمیشہ ان سے ناراض رہتی تھیں اور وہ انہیں ایسے سین نہ کرنے کے احکامات بھی دیتی رہتی تھیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عمران ہاشمی نے حال ہی میں اپنے رومانوی اور بوس و کنار کے مناظر پر اہلیہ کے رد عمل سمیت اپنی ذاتی رائے کا بھی اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی ایسے مناظر فلمانے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔

عمران ہاشمی کے مطابق انہوں نے کبھی کسی بھی فلم میں ہدایت کار کو یہ نہیں کہا کہ ان کا بوس و کنار کا منظر فلمایا جائے، وہ اداکار ہیں، صرف اداکاری پر توجہ دیتے رہے ہیں، انہیں جیسے ہدایت کار کہتا تھا، وہ کرتے تھے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ممکنہ طور پر شروع سے ہی ان متعلق فلم سازوں نے یہ ذہن بنا لیا تھا کہ ان سے ہی بوس و کنار کے مناظر کروانے ہیں اور ایسا تاثر بن چکا تھا کہ وہی بوس و کنار کے مناظر کروانے والے اداکار ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ عمران ہاشمی نے انٹرویو میں یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کے رومانوی اور بوس و کنار کے مناظر پر ان کی اہلیہ پروین شاہانی ان پر ناراض ہوتی تھیں اور انہیں اچھا نہیں لگتا تھا کہ ان کے شوہر دوسری خواتین کے ساتھ ایسے سین شوٹ کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ان کی اہلیہ کو ان کے بوس و کنار کے مناظر دیکھ کر ان پر غصہ آتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ نے انہیں حکم دیا اور تائید کی ترتیب وار ایسے مناظر فلمانا بند کریں اور اسی وجہ سے انہوں نے بوس و کنار کے مناظر کرنا کم کردیے اور اب ان کی اہلیہ ان سے ناراض نہیں ہوتیں۔

ساتھ ہی عمران ہاشمی نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنی پہلی ویب سیریز شو ٹائم میں ایک بار پھر کسنگ کے مناظر کرتے دکھائی دیں گے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مذکورہ ویب سیریز میں انہیں ایک مرد اداکار فلائنگ کس کرتا ہے، جس پر انہیں خود بھی غصہ آیا، کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ انہیں عورت کے بجائے مرد بوسہ دیں۔

عمران ہاشمی کے مطابق یقینی طور پر ان کی اہلیہ ان کی ویب سیریز دیکھ کر غصہ ہوں گی، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ ان کی بیوی ویب سیریز نہ دیکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025