• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

بھارتی ماڈلز کے پاکستانی برانڈز میں کام کرنے پر مداح ناراض

شائع February 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکاراؤں و ماڈلز کو گرمیوں کے نئے کپڑوں کے لیے اشتہارات میں لیے جانے پر مداحوں کی جانب سے پاکستانی کلاتھنگ برانڈز کو تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں فائزہ ثقلین اور مشک کلاتھنگ برانڈ نے اپنی لان کی نئی ملبوسات کے لیے بھارتی اداکاراؤں و ماڈلز کی خدمات حاصل کی تھیں۔

مشک کی جانب سے ماڈل و اداکارہ سونم باجوہ جب کہ فائزہ ثقلین کی جانب سے ماڈل و اداکارہ پلک تیواری کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

سونم باجوہ کے ساتھ پاکستانی اداکار احسن خان کو بھی اشتہارات میں لیا گیا تھا اور بعض مداحوں نے ان کی جوڑی کو پسند بھی کیا۔

تاہم پلک تیواری کو لان کی ملبوسات کے لیے اشتہارات میں لینے پر کلاتھنگ برانڈ کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ کیا پاکستانی ماڈلز و اداکارائیں کم پڑگئی تھیں کہ بھارتی ماڈلز کو لیا گیا؟

بعض افراد نے یہ بھی کمنٹس کیے کہ پلک تیواری کسی طرح ہانی عامر، یمنیٰ زیدی اور عائزہ خان جتنی خوبصورت نہیں ہیں۔

اسی طرح بعض مداحوں نے کمنٹس کیے کہ بھارتی برانڈز یا بولی وڈ کے لوگ پاکستانی اداکاروں اور ماڈلز کی خدمات نہیں لیتے، صرف پاکستانی برانڈز بھارتی ماڈلز کو کام دیتے ہیں۔

جہاں زیادہ تر افراد نے بھارتی ماڈلز سے اشتہارات کروانے پر ناراضگی کا اظہار کیا، وہیں کچھ افراد نے بھارتی اداکاراؤں کے فوٹوشوٹ کی تعریفیں بھی کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024