• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پہلا ٹی 20 میچ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی

شائع February 22, 2024
پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور  کامران اختر  نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں—فائل فوٹو:
پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں—فائل فوٹو:

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کپتان درگاہ راؤ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بلے باز وینکیٹیشورا راؤ 49 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے دیے گئے 212 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور آخری اوور میں میچ اپنے نام کرلیا۔

نائب کپتان بدر منیر نے ناقابل شکست سنچری بنائی، بدر منیر نے 129 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاک بھارت دوسرا ٹاکرا 23فروری جبکہ سیریز کا آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا، پاک بھارت بلائنڈ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہو رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024