اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسد قیصر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے ان کو روکا گیا، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ ان کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا،وکیل نے بتایا کہ ان کا نام 23 جون کو ای سی ایل پر ڈالا گیا۔
جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں، وکیل نے جواب دیا کی جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں اور سینئر سیاستدان ہیں۔
وکیل کے دلائل سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔