• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، امریکا

شائع February 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔

واشگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پر تبصرہ نہیں کروں گا، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بننےسے پہلےاس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، بے ضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں کی تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ، سوشل میڈیا یا پلیٹ فارمز پر پابندی پر تشویش ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان سے سوشل میڈیا تک رسائی کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اور 21 فروری کی درمیانی شب مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں مل کر حکومت سازی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کو صدر مملکت کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024