• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

وزیر خزانہ کا فیصلہ کرنا مسلم لیگ(ن) کا حق ہے، ندیم افضل چن

شائع February 21, 2024
رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن— فوٹو: ڈان
رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن— فوٹو: ڈان

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نئی حکومت میں وزیر خزانہ کا فیصلہ کرنا مسلم لیگ(ن) کا حق ہے لیکن گورنر پنجاب کا فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’نیوز وائز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ بلوچستان میں مل کر حکومت بنائیں گے اور سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا فیصلہ ہوا ہے اور ہم پارلیمان میں حکومتی پالیسی پر رائے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت میں وزیر خزانہ کس کو بنانا ہے یہ فیصلہ کرنا مسلم لیگ(ن) کا حق ہے جبکہ گورنر سندھ کا فیصلہ بھی مسلم لیگ(ن) کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے نظام میں قانون سازی ہوگی، مسلم لیگ(ن) کو احساس ہے کہ عوام کو تبدیلی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میں جامع مذاکرات ہوئے جس میں پنجاب میں لوکل باڈیز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ گورنر پنجاب کا فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ حکومت میں وزارتیں نہ لینا مشکل طریقہ کار ہے، مسلم لیگ(ن) اکیلے نہیں بلکہ اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہر فیصلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024