• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
Live Election 2024

پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے، مریم نواز

شائع February 21, 2024

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کا آج سے نیا عہد، نیا دور شروع ہوگا اور ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں واضح اکثریت آئی ہے، بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی اے کی آئی ہے، آپ سب مسلم لیگ کی فیملی کا حصہ ہیں، یہ ایک مشکل الیکشن تھا جس میں نوجوان ایم پی اے منتخب ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے (ن) لیگ کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا، پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا اعزاز بہت بڑا ہے، یہ اعزاز ہر بیٹی، ماں، بچی اور مخصوص نشستوں کی خواتین کے نام کرتی ہوں، ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے، واضح اکثریت پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا آج سے نیا عہد، نیا دور شروع ہوگا، ہم سب کو ایک ٹیم بن کر خدمت کے ریکارڈ قائم کرنا ہیں، انتخابی نتائج کے بعد ایک دن آرام نہیں کیا، پنجاب کی ترقی کی بنیاد نواز شریف نے 80 کے عشرے میں رکھی، دوسرے صوبوں سے آنے والے پنجاب میں واضح فرق دیکھتے ہیں اور جہاں کام ہوا ہے وہ نظر آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024