• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سینٹرل جیل کراچی: ہزاروں قیدیوں کی رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے آن لائن سہولت متعارف

شائع February 21, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

سینٹرل جیل کراچی میں قید ہزاروں قیدیوں کی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کروانے کے لیے آن لائن سہولت متعارف کردی گئی ہے تاکہ جیل میں ہجوم سے بچا جا سکے۔

جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عماد چانڈیو نے بدھ کو ڈان کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی مدد سے انہوں نے قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کروانے کا آن لائن نظام متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جیل میں تقریباً 7 ہزار قیدی ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 600 اہل خانہ جیل کی سہولت میں قائم بوتھوں کے ذریعے اپنے رشتہ دار قیدیوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

عماد چانڈیو نے یہ امید ظاہر کی کہ آن لائن ملاقات کے نظام کے نفاذ سے ملاقات کرنے والے رشتہ داروں کا رش کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اہل خانہ گھر سے ہی اپنے رشتہ دار قیدیوں سے ملاقات کے لیے وقت کا تعین کر سکتے ہیں اور ان لوگوں کی جیل آمد کی صورت میں ہجوم سے بچنے کے لیے قطار کے انتظام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025