• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

احسن خان اور سونم باجوہ کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

شائع February 21, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار احسن خان اور بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ کی جانب سے کلاتھنگ برانڈ اور فیشن میگزین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

دونوں اداکاروں نے فیشن میگزین دیوا جب کہ پاکستانی کلاتھنگ برانڈ مشک کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس کی تصاویراور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

احسن خان اور سونم باجوہ نے پاکستان اور بھارت کے بجائے یورپی ملک میں فوٹوشوٹ کروایا اور دونوں کی ایک ساتھ کار میں بنائی گئی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

دونوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو میں سونم باجوہ نے احسن خان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ پاکستانی اداکار نے بھی بھارتی اداکارہ کی تعریفیں کیں۔

احسن خان کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے سے قبل سونم باجوہ پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

سونم باجوہ اگرچہ بھارتی پنجابی اداکارہ ہیں، تاہم انہوں نے چند بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ ہندی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے اور پاکستان میں ان کے کافی مداح موجود ہیں۔

اسی طرح احسن خان بھی پاکستان کی طرح بھارت میں بھی مقبول ہیں اور ان کے بھارت کے سینیئر اداکاروں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں، کچھ دن قبل دھرمیندر کی جانب سے ان کی تعریف کی جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024