کراچی: الیکشن کمیشن نے این اے 242 پر انتخابی عذرداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کراچی پر انتخابی عذرداری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق بینچ ون میں ممبر سندھ اور ممبر خیبرپختونخوا نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن او درخواست گزار الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ فارم 45 کے مطابق میں 30 ہزار کی لیڈ سے جیتا ہوں، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مصطفی کمال کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس ایک جیسا فارم 45 ہے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال صرف فارم 47,48اور 49 میں جیتے ہیں، دیگر جماعتوں کے نمائندوں کے پاس بھی اصل فارم 45 ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 242 کراچی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔