• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے پر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

شائع February 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے میڈیا سے جھگڑے سے متعلق 2022 کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فیصل جاوید کےخلاف میڈیا سے جھگڑے سے متعلق 2022 کے مقدمے کی سماعت جج قدرت اللہ نے کی۔

فیصل جاوید اپنے وکیل سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے فردجرم عائد کرنے کیلئے13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ فیصل جاوید کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024