• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

والدہ سکھ، والد مسیحی اور بھائی مسلمان ہے، بولی وڈ اداکار وکرانت میسی کا انکشاف

شائع February 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نامور بولی وڈ فلم ’12 فیل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکرانت میسی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ سکھ، والد کرسچن، بھائی مسلمان جبکہ ان کی اہلیہ اور وہ خود ہندو مذہب کے پیروکار ہیں۔

حال ہی میں بھارتی یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے وکرانت میسی نے انکشاف کیا کہ ان کے والد، والدہ اور بھائی مختلف مذاہب کو مانتے ہیں اور تمام لوگ ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے بھائی معین نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا، بھائی کے فیصلے کو فیملی کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

وکرانت نے کہا کہ ’بھائی کا نام معین ہے، میرا نام وکرانت ہے، آپ نے سوچا ہوگا، اس کا نام معین کیوں رکھا گیا ہے؟ کیونکہ اس نے اسلام قبول کیا تھا، میرے گھر والوں نے اسے اپنا مذہب تبدیل کرنے کیلئے نہیں روکا، بھائی نے 17 برس کی عمر میں اپنا مذہب تبدیل کیا تھا‘۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ سکھ ہیں، والد عیسائی ہیں اور ہفتے میں دو مرتبہ چرچ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ’میں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی مذہب اور روحانیت کے حوالے سے کافی مسائل دیکھے ہیں، میرے والد سے رشتہ دار سوال کرتے تھے کہ انہوں نے مذہب تبدیل کرنے کی اجازت کیسے دے دی؟ جس پر والد نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اپنے کام سے کام رکھیے، وہ میرا بیٹا ہے، وہ صرف میرے سامنے جوابدہ ہے، اسے تمام حقوق حاصل ہیں کہ وہ جو چاہے کرسکتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ والد نے میرے بڑے بھائی کو کھلے دل سے اسلام قبول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں اگر اس مذہب میں سکون ملتا ہے تو اس مذہب کو ضرور قبول کرو۔

وکرانت نے کہا کہ ’میں تمام مذاہب کی عزت کرتا ہوں لیکن گھر میں ایک سے زیادہ مذہب کے پروکاروں کو دیکھ کر میں سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ آخر مذہب کیا ہے، اور پھر اپنے ارد گرد مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو دیکھ کر جو مجھے مذہب کے بارے میں سمجھ آیا وہ یہ ہے کہ یہ انسان کا بنایا ہوا ایک طریقے کار ہے اور میں تمام مذاہب کی عزت کرتا ہوں۔

وکرانت میسی کی شادی شیتل ٹھاکر سے ہوئی ہے اور حال ہی میں باپ بنے ہیں،ان کی اہلیہ بھی ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024