• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

آج پی ایس ایل کے 2 میچز کھیلے جائیں گے

شائع February 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آج (21 فروری کو) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کا چھٹا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پشاور اور کراچی نے اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں کو اپنے پہلے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کے لیے کوشش کریں گی۔

پشاور زلمی کو اپنے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا تھا۔

پی ایس ایل کا ساتوں میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

لاہور اور ملتان نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں، جس میں لاہور نے اب تک کوئی میچ نہیں جیتا، قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب ملتان اب تک پوائنٹ ٹیبل میں سب سے آگے ہے، سلطانز نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر 4 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

20فروری کو ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل
20فروری کو ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل

ممکنہ پلیئنگ الیون

کراچی کنگز:

جیمز ونس، شان مسعود (کپتان)، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سامس، حسن علی، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد عامر خان

پشاور زلمی:

صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد

ملتان سلطانز اسکواڈ

محمد رضوان(کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور اولی اسٹون۔

لاہور قلندرز

شاہین آفریدی (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، راسی وین ڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس بریتھویٹ، جہانداد خان، حارث رؤف، زمان خان

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024