• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں چار دن بعد ٹوئٹر سروس بحال

شائع February 20, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) کی سروس تقریبا چار دن بعد بحال ہوگئی، تاہم اس باوجود زیادہ تر صارفین ٹوئٹر کے سست چلنے کی شکایت کرتے دکھائی دیے۔

ملک بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری کی رات 10 بجے سے متاثر تھی اور گزشتہ چار دن کے دوران اس کی سروس جزوی طور پر کچھ وقت کے لیے بحال ہوتی رہی لیکن مکمل طور پر اس کی سروس بحال نہیں ہوئی۔

ملک بھر میں ٹوئٹر سروس کی بندش پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔

پاکستان بھر میں 20 فروری کی دوپہر کے بعد ٹوئٹر کی سروس بحال ہونا شروع ہوئی اور رات 9 بجے تک اس کی سروس تقریبا بحال ہوچکی تھی لیکن اس باوجود صارفین نے اس کے سست چلنے کی شکایات کی۔

اس سے قبل عام انتخابات کے دوران 8 فروری کو بھی ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس سمیت موبائل فون سروسز بھی بند کی گئی تھیں۔

انتخابات کے بعد بھی ٹوئٹر سمیت دیگر ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروسز کے سست رفتار ہونے کی شکایات کی گئیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس 9 مئی کے بعد مختلف مواقع پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز سمیت سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بند کیا جاتا رہا ہے اور اس پر پی ٹی اے سمیت حکومت کی جانب سے کوئی واضح بیانات نہیں دیے جاتے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کو وفاقی حکومت امن و امان سے جوڑتی آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024