• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل کا شمار بہترین لیگز میں ہوتا ہے، تبریز شمسی

شائع February 20, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کنگز کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شمار بہترین لیگز میں ہوتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کوالٹی لوکل باؤلرز ہیں، پچھلے سیزن کی پرفارمنس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر آپ پچھلا سیزن جیتے بھی ہوں تو نئے سیزن میں نئے انداز کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ٹیم بہت اچھی ہے، ابھی تک ایک میچ ہی کھیلے ہیں، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، مگر ہمارا فوکس تمام کھلاڑیوں پر ہے، اگر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کریں تو دوسرا بہترین کھلاڑی کریز پر آجاتا ہے۔

تبریز شمسی کا کہنا تھا کہ لاہور کا کراؤڈ بہترین ہے، اس سے قبل یہاں ایک بار کووڈ کے دور میں کھیلا تھا، لاہورکے کراؤڈ کی اچھی بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگز میں کسی ایک پلیئر پر فوکس نہیں کرسکتے، کل کے میچ میں بھی 2 لوکل پلیئرز نے بہت ہی بہترین پرفارمنس دیکھائی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024