• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

بنگلادیش سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

شائع February 20, 2024
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز نے صبح ساڑھے 7 بجے لینڈ کیا بشکریہ آن لائن فوٹو
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز نے صبح ساڑھے 7 بجے لینڈ کیا بشکریہ آن لائن فوٹو

بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا سے سعودی شہر ریاض کے لیے روانہ ہونے والی سعودی ایئر لائنز کی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود مسافر کی طبعیت بگڑ گئی جسے کراچی ایئرپورٹ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 805 رات 3 بج کر 57 منٹ پرڈھاکا سے ریاض کے لیے روانہ ہوئی، طیارہ ابھی بھارتی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ ممبئی کی جانب موڑ دیا، تاہم ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا گیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز نے صبح ساڑھے 7 بجے لینڈ کیا، کراچی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے۔

طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے جنہوں نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی جس کے بعد پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024