• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

میری عمر میری مرضی، عفت عمر کا تنقید کرنے والوں کو جواب

شائع February 19, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والے اور انہیں عمر کا طعنہ دینے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں جو اچھا لگے گا وہ وہی کام کریں گی۔

عفت عمر نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ میری عمر، میری مرضی، ان پر تنقید کرنا بند کی جائے اور ہر کوئی سکون سے اپنی زندگی گزارے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ انہیں یہ ہدایت دینا اور تجویز دینا بند کی جائے کہ وہ ہر کام اپنی عمر کے حساب سے کریں۔

انہوں نے واضح لکھا کہ ان کی عمر، ان کی مرضی۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو پر بھی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں شرم دلانے کی کوشش کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی عمر کے حساب سے ہر کام کرنا چاہئیے۔

عفت عمر نے مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی جب کہ حال ہی میں ان کی شادی کی تقریبات میں ڈانس ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں زائد العمری کے طعنے دیے تھے۔

انٹرنیٹ صارفین کی پرواہ کیے بغیر عفت عمر نے تنقید کے بعد بھی شادی کی تقریبات میں اپنی ڈانس ویڈیوز شیئر کی تھیں اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے پوسٹ کی تھی کہ ان کی عمر، ان کی مرضی، انہیں زائد العمری کے طعنے اور ہدایات کرنا بند کی جائیں۔

عفت عمر کو ماضی میں بھی ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024