• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اقدامات کی منظوری دے دی

شائع February 19, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے اقدامات کی منظوری دے دی جب کہ پی آئی اے انتظامیہ نے کمپنی کی نجکاری سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔

پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق وفاق نے متحدہ عرب امارات کی ای وائی کنسلٹنگ کمپنی سے پی آئی اے کے تمام مالی معاملات کی جانچ پڑتال کی ہے۔

پی آئی اے کی تقسیم اور نجکاری کا اسکیم آف اریجمنٹ پلان 6 فروری 2024 کو ہونے والے اجلاس میں منظور کیا گیا۔

پی آئی اے کے لیے ایک قانونی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنی کو تقسیم کرکے فروخت کیا جائے گا۔

اس میں کہا گیا کہ وفاق سے ہوائی ڈویژن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو مقررہ قوانین و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024