• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اب کرتی تو ٹھیک تھا، فریال محمود

شائع February 19, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اور ان کے شوہر کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ ان کے شوہر کی والدہ کورونا آنے سے ڈری ہوئی تھیں، اس لیے انہوں نے جلد شادی کرنے کا کہا۔

فریال محمود نے کورونا کے آغاز میں مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کرلی تھی اور دونوں کے درمیان مارچ 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے جلد شادی کرنے سے متعلق کھل کر بات کی۔

انہوں نے اپنی شادی کو کم عمری کی شادی قرار دیا اور کہا کہ دراصل وہ اور ان کے شوہر اس وقت شادی کے لیے تیار نہیں تھے، ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی وجہ سے انہیں شادی کرنی پڑی۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ کورونا آنے کے بعد ان کے شوہر دانیال راحیل کی والدہ نے صحت کے مسائل کا خوف ظاہر کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی وہ شادی کرلیں، جس وجہ سے انہیں جلد شادی کرنی پڑی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت وہ ذہنی طور پر بھی شادی کے لیے تیار نہیں تھی، اگر وہ اب شادی کرتیں تو ٹھیک تھا، اب ان کی عمر اچھی ہوچکی ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں عام طور پر یا تو کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کردی جاتی ہے جو کہ شوہر کے ساتھ نہ صرف بڑی ہو رہی ہوتی ہیں بلکہ وہ دماغی طور پر سمجھدار ہو رہی ہوتی ہیں یا پھر لڑکیوں کی 32، 33 اور 34 سال کے بعد شادی کردی جاتی ہے۔

فریال محمود نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اب شادی کرتیں تو ٹھیک تھا لیکن انہوں اپنی عمر نہیں بتائی اور نہ ہی انہوں نے لڑکیوں کی شادی کی مثالی عمر بتائی، تاہم اس وقت اداکارہ 27 برس کی ہوچکی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل فریال محمود نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کی ازدواجی زندگی شادی کے کچھ ہی ماہ بعد مسائل کا شکار ہوگئی تھی اوریہ اعتراف بھی کیا تھا کہ جس طرح سابق شوہر انہیں ذہنی طور پر اذیت دیتے تھے، وہ بھی ان پر ذہنی تشدد کرتی تھیں اور یہ سلسلہ دونوں طرف سے جاری رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024