• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کا میلہ ’اوپن ہائیمر‘ نے لوٹ لیا، 7 ایوارڈ اپنے نام کرلیے

شائع February 19, 2024
اوپن ہائیمر کے سینماٹوگرافر ہوئٹے وین ہوئٹیما اور کیلن مرفی اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئرکے ہمراہ تصویر لیتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز
اوپن ہائیمر کے سینماٹوگرافر ہوئٹے وین ہوئٹیما اور کیلن مرفی اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئرکے ہمراہ تصویر لیتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز

آسکراورگولڈن گلوب ایوارڈزکے بعد اہم ترین برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) کے میلے میں ہولی وڈ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 7 ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں 17ویں برطانوی اکیڈمی فلم ایوارڈ ’بافٹا‘ فلم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں بہترین فلم، بہترین اداکارہ، معان اداکار، آؤٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم اور اوریجنل اسکرین پلے کے علاوہ دیگر کیٹیگریز کے لیے ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

’بافٹا‘ ایواڈز کا میلہ بولی وڈ کی سُپر ہٹ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے لوٹ لیا، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر کے ساتھ کل 7 ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں جبکہ فلم ’باربی‘ ایک بھی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی۔

فلم ’اوپن ہائیمر‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ کیلن مرفی، سپورٹنگ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، بہترین ایڈیٹنگ، سینماٹوگرافی اور اوریجنل اسکور، بہترین فلم کے علاوہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ کرسٹوفر نولن کو دیا گیا۔

پہلی بار بافٹا ایوارڈ جیتنے پر کرسٹوفر نولن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوپن ہائیمر کی پوری ٹیم کو سراہا۔

یاد رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ایٹم بم کی تخلیق اور اس کے استعمال میں سب سے بڑا ہاتھ سائنسدان رابرٹ اوپن ہائیمر کا تھا، اس امریکی سائنس دان کی سوانح حیات پر مبنی فلم 2023 کو ریلیز کی گئی تھی اور اس میں سائنس دان کا کردار کیلن مرفی نے ادا کیا تھا۔

کرسٹوفر نولن اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر لیتے  ہوئے—فوٹو: رائٹرز
کرسٹوفر نولن اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر لیتے ہوئے—فوٹو: رائٹرز

بافٹا ایوارڈ جیتنے والے اہم کیٹیگری کی فہرست:

بہترین فلم – فلم اوپن ہائیمر

بہترین اداکار – کیلن مرفی فلم ’اوپن ہائیمر‘

بہترین اداکارہ — ایما اسٹون فلم ’پور تھنگز‘ (Poor Things)

بہترین برٹش فلم – دی زون آف انٹرسٹ (The Zone of Interest)

بہترین ڈائریکٹر – کرسٹوفر نولن فلم ’اوپن ہائیمر‘

بہترین سپورٹنگ اداکار – رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ، فلم ’اوپن ہائیمر‘

بہترین اسکرین پلے – اناٹمی آف فیل (Anatomy of a Fall)

بہترین ڈاکیومنٹری – 20 Days In Mariupol

بہترین اینی میٹڈ فلم — دی بوائے اینڈ ہیرون (The Boy And The Heron)

بہترین اسکور — فلم ’اوپن ہائیمر‘

بہترین ایڈیٹنگ – فلم ’اوپن ہائیمر‘

بہترین سینماٹوگرافی — فلم ’اوپن ہائیمر‘

باربی کے ریان گوسلنگ نے خوشی کا اظہار کیا جب ایما سٹون بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر پہنچیں—فوٹو: رائٹرز
باربی کے ریان گوسلنگ نے خوشی کا اظہار کیا جب ایما سٹون بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر پہنچیں—فوٹو: رائٹرز

جوائے رینڈولف بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہی ہیں—فوٹو: رائٹرز
جوائے رینڈولف بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہی ہیں—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024