• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کوئٹہ کیخلاف میچ کے دوران محمد عامر کے باؤنسر پر بابراعظم نے کیا کہا تھا؟

شائع February 19, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے دوسرے میچ میں عمدہ باؤنسر کرنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم سے ہونے والے گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

گزشتہ روز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی تھی۔

اسی میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے تیسرے اوور کے دوران بابر اعظم سے محمد عامر کا عمدہ باؤنسر چھوٹ گیا، جس کے بعد بابر مسکراتے ہوئے محمد عامر سے کچھ کہہ رہے ہیں اور عامر بھی مسکرا رہے ہیں۔

ویڈیو کو دیکھ کر شائقین تجسس میں مبتلا ہیں کہ بابر اعظم نے محمد عامر سے ایسا کیا کہا تھا؟

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ایک سوال پر محمد عامر نے کہا کہ بابر اعظم اچھا کھلاڑی ہے لیکن میرا کردار ہمیشہ ٹاپ بلے باز کی وکٹیں لینا رہا ہے۔’

عامر نے بتایا کہ اس وقت بابر اعظم نے انہیں کہا تھا کہ بہت باؤنسر بہت تیزی سے نکل گیا اور وہ اسے سمجھ نہیں سکے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ’بابر اعظم نے بھی بہت اچھی اننگز کھیلی ہیں، بابر اعظم کی جب وکٹ گری وہ ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا۔‘

واضح رہے کہ کوئٹہ کے لیے اپنے ڈیبیو میچ میں محمد عامر نے 4 اوورز کرائے اور صرف 29 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی جبکہ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کو شکست کے بعد پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کا پوائنٹ ٹیبل

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024