• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج ہوگا، 24 نکاتی ایجنڈا جاری

شائع February 19, 2024
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر این اے
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر این اے

ملک کے ایوان بالا سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگاجس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

3 نجی یونیورسٹیوں کےقیام کے بل کو سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اسکے علاوہ اجلاس میں سینیٹر دلاور خان منرل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔

اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترامیم اور پاکستان بیت المال ایکٹ میں مزید ترامیم کے بلز پیش ہوں گے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش ہوں گے۔

ایجنڈے کے مطابق سینیٹر عبدالقادر ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کے نصاب کو اپ گریڈ کرنے کی قرارداد پیش کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024