• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بلوچستان: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال

شائع February 18, 2024
—فوٹو: عبداللہ زہری
—فوٹو: عبداللہ زہری

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

پہیہ جام ہڑتال بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ)، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اور نیشنل پارٹی کی کال پر کی جا رہی ہے۔

چاروں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ کو بلیلی کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، مستونگ میں سیاسی کارکنوں نے کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

اسی طرح بلوچستان کے شہر گوادر کے علاقے سربند کے مقام پر گوادر کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں چار جماعتی اتحاد کی کال پر انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف نوشکی اسٹیشن کے مقام پر روڈ بلاک کر دیا گیا، روڈ بند ہونے کی وجہ سے کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

اسی طرح نوشکی شاہراہ بند ہونے سے کئی گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے، اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، چار جماعتی اتحاد کی کال پر بارکھان کے مقام پر بلوچستان۔ پنجاب قومی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

بلوچستان کے ضلع حب میں بھی سندھ-بلوچستان قومی شاہراہ بند ہے، اسی طرح اورماڑہ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع قلات میں چار جماعتی اتحاد کی کال پر مغلزئی کے مقام پر قومی شاہراہ بند ہے جبکہ خضدار میں کوشک کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024