• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یوکرین کا روس کے 3 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

شائع February 18, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

یوکرین نے روس کے 3 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق یوکرینی فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے مشرقی یوکرین میں 2 روسی ایس یو-34 لڑاکا بمبار طیاروں اور ایک ایس یو-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

دوسری جانب روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کرلیا جسے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اہم فتح قرار دیا۔

گزشتہ روز ہی یوکرینی فوجیوں نے اسلحہ کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث شہر سے انخلا شروع کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024