• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

پشاور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

شائع February 18, 2024
— فائل فوٹو:رائٹرز
— فائل فوٹو:رائٹرز

پشاور کے علاقے تھانہ داودزئی کی حدود وزیر قلعہ میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ابتدائی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جائیداد کے تنازع کی وجہ سے فریق اول حیدر حاجی اور فریق دوم جمیل نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ بھی آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 35 سالہ مقتول ریحان 2 بچوں کا باپ اور نیو کراچی کنیز فاطمہ سوسائٹی کا رہائشی تھا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول کیبل کا کام کرتا تھا اور اُس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024