• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل

شائع February 17, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے ان کی تعریفیں کیں۔

اداکارہ نے بیٹی کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کرتی اور کھیلتی دکھائی دیں۔

مختصر ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو حجاب پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مختصر ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو جائے نماز کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ بیٹی کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ ٹھیک طرح سے جائے نماز پر کھڑی ہوں۔

ساتھ ہی اداکارہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی نماز ادا کریں گی۔

سارہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا۔

اداکارہ کی بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھی والدہ قرار دیا اور کمنٹس کیے کہ وہ بیٹی کی اچھی طرح تربیت کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ وہ بچی کے لیے خانہ کعبہ کے بغیر والی جائے نماز خریدیں تو اچھا رہے گا۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی لمبی اور اچھی عمر کے لیے دعائیں بھی کیں اور ساتھ ہی اداکارہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سارہ خان کے ہاں اکتوبر 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ’عالیانہ فلک‘ رکھا تھا۔

اداکارہ نے جولائی 2020 میں گلوکار و اداکار فلک شبیر سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024