• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live Election 2024

کمشنر راولپنڈی کے بیانات میں صداقت ہے تو ثبوت پیش کریں، چیف جسٹس

شائع February 17, 2024
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ— فوٹو: ڈان نیوز
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ— فوٹو: ڈان نیوز

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر ان سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیف جسٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کسی پر بھی بے بنیاد الزام لگا دینا، جس میں ذرا سی صداقت یا سچائی ہو اور نہ ثبوت پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح تو پھر آپ کوئی بھی الزام لگا دیں، مجھ پر چوری کا الزام لگا دیں، قتل کا الزام لگا دیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ الزام لگانے والے نے کوئی ثبوت پیش کیا؟ یہ بےبنیاد الزامات ہیں اور اگر اس میں ذرا سی بھی صداقت ہے تو ثبوت پیش کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر الزام لگانا آپ کا حق ہے تو فرائض بھی انجام دے دیں، کچھ ثبوت بھی پیش کردیں، اچھے اور برے کا بعد میں تعین ہو گا۔

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے آج عام انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کے لیے لگوایا گیا تھا، الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا، استعفیٰ دیتا ہوں۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے، میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024