• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی سے قبل علم نہیں تھا کہ شوہرکے پاس کتنی دولت ہے، وشما فاطمہ

شائع February 17, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ وشما فاطمہ کا کہنا ہے کہ انہیں شادی سے قبل یہ علم نہیں تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر اداکار سبحان اعوان کے پاس کتنی دولت ہے، کون سا گھر ہے اور کون سی گاڑی ہے۔

وشما فاطمہ اور سبحان اعوان نے جنوری 2023 کے آغاز میں شادی کی تھی، اس سے قبل دونوں کچھ ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے۔

شادی کے ایک سال بعد حال ہی میں دونوں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی محبت کی کہانی اور شادی سے متعلق باتیں بتائیں۔

سبحان اعوان نے اعتراف کیا کہ پہلے انہیں محبت ہوئی تھی اور دیکھتے ہی انہیں وشما پسند آگئی تھی لیکن وہ فوری طور پر اقرار نہیں پائے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں اچھا وقت گزرنے کے بعد وہ کسی بہانے سے وشما کو چائے پلانے لے گئے، جہاں انہوں نے انہیں اپنے دل کی بات بتائی اور ان سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بھی وشما کو پسند آ چکے تھے لیکن انہوں نے اقرار نہیں کیا۔

اسی دوران وشما فاطمہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی سبحان اعوان کو پسند کر چکی تھیں اور ان کے اقرار کے بعد وہ ان سے شادی کے لیے رضامند ہوگئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ سبحان اعوان کی اداکاری نہیں بلکہ شخصیت سے متاثر ہوئیں اور انہیں شادی سے قبل یہ علم تک نہیں تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کے پاس کتنی دولت ہے، گھر کہاں اور کون سا ہے، گاڑی کون سی ہے؟

ان کے مطابق جب تک انہیں ان تمام باتوں کا علم ہوا تب تک انہیں سبحان کے ساتھ محبت ہوئے ایک سال گزر چکا تھا اور تب ان باتوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا۔

اگرچہ وشما فاطمہ نے بتایا کہ انہیں پہلے شوہر کی دولت کا علم نہیں تھا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اب ان کے شوہر کے پاس کتنی دولت ہے؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024