کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کم، الزامات زیادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے کمشنر راولپنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کوئی پہلا الیکشن ہےجس میں دھاندلی کا الزام لگا ہو؟
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھاندلی الزامات کی قانونی طور پر تحقیقات ہونی چاہیے، کبھی یہ نہیں کہا کہ الیکشن میں دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی انکوائری نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جس آدمی نے خودکشی کی کوشش کی وہ ذہنی دباؤ کا شکارہے، خودکشی وہی لوگ کرتے ہیں جو ذہنی طور پر ڈسٹرب ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کم اور الزامات زیادہ ہیں، اتنی لیڈ کا الزام ہارنے والوں نے بھی نہیں لگایا۔