• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

نگران وزیراعظم کی کے الیکٹرک کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

شائع February 16, 2024
نگران وزیر اعظم نے کراچی الیکٹرک کے مختلف امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی— فو
نگران وزیر اعظم نے کراچی الیکٹرک کے مختلف امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی— فو

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی الیکٹرک کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت نے اپنی قلیل مدت میں معاشی استحکام کے لیے بڑے دیرینہ مسائل حل کیے۔

نگران وزیر اعظم نے کراچی الیکٹرک کے مختلف امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی، متعلقہ اعلیٰ حکام اور کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شرکت کی۔

کراچی الیکٹرک کے وفد نے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کا کراچی الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر اظہار تشکر کیا اور وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ کراچی الیکٹرک کو درپیش باقی ماندہ مسائل کا بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی قلیل مدت میں ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کرنے کیلئے بڑے دیرینہ مسائل حل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور حکومت نے اس بنیادی اصول پر عمل پیرا ہو کر مثبت نتائج حاصل کیے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت آخری دن تک ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

وزیرِاعظم نے گزشتہ روز نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور کراچی الیکٹرک (کے۔ای) کے مابین انٹرکنکشن معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر کراچی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے حکومت کی جانب سے کمپنی کو درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل پر نگران وزیرِ اعظم اور حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

نگران وزیرِ اعظم نے کہا کہ باقی ماندہ مسائل کا بھی جلد حل کرکے حکومت کراچی کے رہائشیوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اجلاس میں کراچی الیکٹرک کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نیپرا اور کراچی الیکٹرک ترجیحی بنیادوں پر مل کر ان مسائل کا حل تلاش کریں اور اس سلسلے میں جلداز جلد رپورٹ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024