• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

اداکار فہد شیخ نانی کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

شائع February 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار فہد شیخ نے اعتراف کیا ہےکہ انہیں آج تک یہ احساس جرم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی نانی کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزرا اور اب وہ ہر وقت خود سے شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ کاش وہ نانی کے ساتھ وقت گزار لیتے۔

فہد شیخ اپنی نانی کے ساتھ وقت نہ گزار پانے اور ان کی باتوں کو یاد کرتے ہوئے ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فہد شیخ نے حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نانی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی پرورش نانی نے ہی کی۔

زندگی کے سب سے بڑے افسوس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فہد شیخ نے کہا کہ انہیں یہی افسوس ہوتا ہے کہ کاش وہ اپنی نانی کے ساتھ مزید اور اچھا وقت گزار لیتے۔

انہوں نے بتایا کہ پھر انہیں یہ افسوس بھی ہوتا ہے کہ اگر وہ ان کے ساتھ وقت نہیں گزار سکے تو کم سے کم ان سے فون پر زیادہ سے زیادہ باتیں کر لیتے۔

فہد شیخ کے مطابق ان کی پرورش نانی نے کی اور ان کی محبت کی خاطر وہ اپنے بچوں سے بھی لڑتی تھیں اور ہمیشہ انہیں اپنے خاندان اور پیاروں سے جڑے رہنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کام کے سلسلے میں انہیں لاہور سے کراچی آنا پڑا، جس وجہ سے وہ آخری سالوں میں نانی کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزار سکے اور اب انہیں اس بات کا افسوس ہوتا کہ انہوں نے نانی کے ساتھ وقت کیوں نہیں گزارا؟

فہد شیخ کا کہنا تھا کہ اب جب بھی لاہور یا اسلام آباد کی کوئی اداکارہ اپنے والدین یا پیاروں سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں کہتی ہے کہ وہ بعد میں بات کریں گی تو وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ یہی وقت ہے بات کرلیں، پھر ان کی طرح پچھتائیں گی۔

پروگرام میں نانی کی باتیں کرتے ہوئے فہد شیخ آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ انہیں اب پوری زندگی یہ افسوس رہے گا کہ انہوں نے نانی کے ساتھ نہ تو اچھا وقت گزارا اور نہ ہی ان کے ساتھ فون پر زیادہ بات کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی 8 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں اور وہ پیار سے انہیں کیکو بلاتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025